مزید خبریں

کیسکو ناہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کیے جائیں،شفقت علی

کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اُن تمام نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کرنے جارہی ہے جواپنے بجلی کے واجبات ادانہیں کررہے ہیں اس سلسلے میں کیسکونے تمام سرکاری ونجی اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف آپریشن کاآغاکردیاہے جسکے تحت تمام نادہندگان کو نوٹسز بھی جا ری کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنے بلوںکی ادائیگی کرسکے لیکن نا دہندگان کی جا نب سے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آرہی ہے۔وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوانجینئر شفقت علی نے سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے صوبائی حکام کے ساتھ معاملہ بھی اُٹھا یاہے اور اس ضمن میں تمام سرکاری و نجی نا دہندگان کو نوٹسز بھی جا ری کئے جارہے ہیں جس کے بعد کیسکوبقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں تمام نا دہندگان کے بجلی کنکشنزمنقطع کردیے جائیں گے ۔ کیسکوچیف نے تما م آپریشن سرکلز کے افسران و ملازمین کوسختی سے تاکید کی ہے کہ وہ بجلی نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائیں اوربل ادانہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز فوری طورپرمنقطع کئے جائیں۔اس وقت نادہندگان کے ذمہ بجلی بلوںکی مدمیں مارچ 2024تک کے مجموعی بقایاجات 633ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔اس مذکورہ رقم میں سے زرعی صارفین کے ذمہ483ارب 56 کروڑروپے سے زائد بقایاجات واجب الاداہیں۔ اسکے علاوہ زرعی سبسڈی کی مدمیں حکومت بلوچستان نے 51 ارب48کروڑروپے جبکہ وفاقی حکومت نے زرعی سبسڈی کی مدمیں 22ارب 55کروڑروپے اداکرنے ہیں ۔اسی طرح صوبائی حکومت اوراس کے ذیلی محکموں کے ذمے تقریباً37 ارب79کروڑ روپے جبکہ وفاقی حکومت کے ذیلی محکموںکے ذمے 2ارب 48کروڑروپے نیز گھریلو، کمرشل اور دیگر صارفین کے ذمہ تقریباً35 ارب 15کروڑروپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔ علاوہ ازیںزمینداروںکی جانب سے بجلی کے موجودہ بل اوربقایاجات جمع نہ کرانے کی وجہ سے کیسکومزیدمالی بحران کاشکار ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبے بھی بروقت مکمل کرنے میں بھی مشکلات پیش آنے کے علاوہ دیگرتمام صارفین کے لئے بھی لوڈشیڈنگ جیسے کئی مسائل پیداہورہے ہیںبجلی چوری کی روک تھام کے لئے کیسکو کی مختلف ٹیمیںبھی صوبہ کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کررہی ہیں۔لہذاکیسکونے اپنے تمام نادہندہ گھریلو، کمرشل اور خصوصاً زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ صارفین کسی بھی ممکنہ زحمت سے بچنے کے لئے اپنے بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات بھی فوری طور پر ادا کریں ۔