مزید خبریں

۔9مئی جیسے واقعات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں،مجید غوری

لاہور (نمائندہ جسارت) عوامی رکشا یونیں کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان ہی ہماری ریڈ لائن ہے اور پاک وطن کی حفاظت کے لئے جانیں قر بان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ پاکستان کا ہر دشمن ہمارا دشمن ہے۔9مئی جیسے واقعات قابل مذمت اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ پاکستانیوں کوملک دوست اور ملک دشمن قوتوںمیں فرق کرنا ہو گا۔9مئی اصل مجرموں کوکیفر کردارتک پہنچایا جائے۔پاک فوج کے خلاف نفرتیں پھیلانے والے ہمارے ملک کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر ان کا محاسبہ کرنا ہو گا۔ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ہم بچپن سے افواج پاکستان کے بہادروں کی کہانیاں کتابوں میں پڑھتے آئے ہیں۔ اب جدید کورس کے نام پر افواج پاکستان کی بہادری کے قصے کتابوں سے غائب کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے آج کا نوجوان پاک فوج کے کارناموں اور اس کی اہمیت سے لا علم ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ افواج پاکستان کے بہادروںکی سچی کہانیوں کو اسکولوں او ر کالجوں کے نصاب کا حصہ بنایاجائے۔ایٹم بم سمیت دیگر اچیومنٹس کو بھی نصاب میں شامل کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سیکڑوں رکشا ڈرائیوروں نے شرکت کی۔جو پاک وطن کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ نعمتوں سے مالا مال ملک ہماری صفوں میں چھپے غداروں کی وجہ سے دنیا بھر کا مقروض ہے۔مہنگائی کا اژدھا غریبوں کو نگل رہاہے۔دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔