مزید خبریں

ریلوے کی نجکاری کبھی نہیں ہونے دیں گے،شیح محمدانور

سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ملکی وحدت و یکجہتی کی علامت دفاعی ادارہ ہے، ریلوے کی نجکاری کبھی نہیں ہونے دیں گے، وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو، ڈویڑنل صدر اختر علی عباسی، محمد زاھد جاوید بھی ھمراہ تھے،، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 76 برسوں سے ریلوے کو نظر انداز کیا جارھا ہے، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگیاں تعطل و تاخیر کا شکار ھیں، کئی ٹرینیں بند کر دی گئیں ھیں آج وہ ریلوے اسٹیشن ویران پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ مال بردار ٹرین 72 ڈبے کے کر کراچی سے لاہور پہنچتی ہے، روزانہ ہزاروں مسافر سستے محفوظ سفر سے فیضیاب ہوتے ھیں ریلوے کی اہمیت کو سمجھا جائے، تباہ ہونے سے بچایا جائے وزرا اورینج ٹرین اور دیگر منصوبوں کو تو لایا جاتا ہے مگر ریلوے کو پیچہے دھکیلا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ہمیشہ عوام کو سہولت فراہم کی ہے، ریلوے مزدروں کو جو ریل کا پہیہ جاری رکہے ہوئے ہیں انکو انکا حق دیا جائے۔، ہم نے دو سال محنت کی اور 73 ارب روپے کما کہ دیا مگر ملازمین کو حق نہیں دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی تمام زندگی ریلوے کو دی ہے انہیں مستقل نہیں کیا گیا مطالبہ کرتے ہیں ریلوے میں کچے ملازمین کو انہیں فوری مستقل کیا جائے انکا کہنا تھا کہ ادارے حکمرانوں کی سرپرستی پر چلتی ہیں مگر یہاں حکمرانوں کی سرپرستی نہیں، ریاست ماں کا کردار ادا کرتی ہے مگر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہے، پریم سی بی اے منتخب یونین ہے جو ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے، ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا جائے ۔