مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان،قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثا کا احتجاج

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) چند ماہ قبل ماموں کے ہاتھوں قتل ہونے والے عبدالکریم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثا نے الفتح چوک سے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تحصیل بلڑی شاہ شاہ کے گاؤں خمیسو سٹھیو کے رہائشی سٹھیا برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور چند ماہ قبل ماموں کے ہاتھوں زمین کے تنازعے پر قتل ہونے والے عبدالکریم سٹھیو کی بیوہ اور تین معصوم بچوں نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مقتول کی بیوہ اور سماجی رہنما رضیہ سہتو نے میڈیا کو بتایا کہ چند ماہ قبل زمین کے تنازعے پر نوجوان عبدالکریم سٹھیو کو بے دردی سے قتل کیا گیا جس کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔ قتل میں ملوث ملزم میہار سٹھیو کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن اصل ملزم ذوالفقار ملاح کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مفرور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ مقتول نوجوان کی بیوہ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں بچوں سمیت خود سوزی کا اعلان کیا۔