مزید خبریں

حیدرآباد پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ہینڈ بال سندھ کاچیمپئن بن گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسکاؤٹس اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت کھیلے گئے فائنل میں کراچی اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا پہلا ہاف کراچی 4 کے مقابلے میں2 کی برتری پر ختم ہوا دوسرے ہاف میں حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے شاندار فائیٹ بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ تعلیم کیساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے۔ نوجوانوں کی ہر ممکن سرپرستی کرینگے اختتامی تقریب میں سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس ایس ایم آئی محمد کاشف اور طالب علموں کے بڑی تعداد بھی موجود تھی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو صحتمند اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی قوم اور ملک کے مفاد میں کام کرسکیں اور اس طرح ہم اپنی نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں یہ بات انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ کے تعاون سے ایس ایم آئی یو کی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ کونسلنگ کے زیر اہتمام پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ہینڈ بال (مین) برائے سندھ کی منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔