مزید خبریں

قومی ٹیم کا ہدف بھارت نہیں ورلڈکپ جیتنا ہے، صائم ایوب

ڈربن (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی جیتنے پر ہے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے ٹیم کو مجھ سے توقعات ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی اننگز نہ کھیلنے کا افسوس ضرور ہے البتہ یہ کہہ دینا کہ مجھ پر دباؤ ہے درحقیقت غلط سوچ ہے، حقیقت یہ ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی جیتنے پر ہے، یہ بھی درست ہے کہ دنیا کی نگاہیں 9 جون کو پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں۔21 سال کے بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب پاکستان کیلئے ایک ٹیسٹ اور 17 بین الاقوامی ٹی 20 کھیل چکے ہیں صائم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ضرور کامیاب ہونگے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ اچھا نا کھیلوں تو مجھ سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں، نصف سنچری یا سنچری نہیں، وہ پاکستان ٹیم کو میچ جتوا کر میچ کے بہترین کھلاڑی بننے کی خواہش رکھتے ہیں جب کہ کوئی بولر بیچارہ نہیں ہوتا وہ آؤٹ کر نے کیلئے دوڑتا ہے۔دورہ آسٹریلیا سے متعلق انہوں نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو میں مچل اسٹارک نے کہا کہ آج تم صفر پر آؤٹ ہوگے جس پر میں نے ان سے کہا ایسا لگتا ہے کہ آپ آج کم رفتار سے گیند پھینک رہے ہیں اس بات پر مچل غصے میں آگئے اور جب میں نے ان کو چھکا مارا تو ان کا غصہ اور بھی بڑھ گیا تھا۔