مزید خبریں

پی سی بی گوادر انڈر 19ٹیم میں فاروق سلیمان اور سہیل ولی شامل

گوادر (اسپورٹس ڈیسک) گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ہونہار ٹیلنٹڈ کرکٹرز فاروق سلیمان اور سہیل ولی پاکستان کرکٹ بورڈ گوادر انڈر 19 ٹیم میں منتخب ہونا خوش ائند امر ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ گوادر انڈر 19 کے ٹرائل جو ٹیسٹ کرکٹرز ہمایوں فرحت ‘ سعد بن ناصر اور ثنا بلوچ کے سربراہی منعقد ہوئے تھے جس میں گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ہونہار کپتان فاروق سلیمان اور وائس کپتان سہیل ولی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اس شاندار کامیابی پر گوادر کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین عبدالحمید رشید ‘ ڈائریکٹر لیگل معراج علی ایڈوکیٹ اور انتظامیہ نے مبارکباد پیش کی ہے معراج علی نے کہا یہ سب ہمارے چیئرمین عبدالحمید رشید کے دن رات محنت لگن ‘ ولولہ انگیز قیادت ‘ بہترین لائحہ عمل سے ممکن ہوا ہے اورگوادر کرکٹ اکیڈمی گراس روٹ کرکٹ ڈیولپمنٹ کے سلسلے میں پیشہ ور کوچز اور قومی کرکٹرز توفیق عمر ‘ شعیب محمد ‘ ظہور الہی ‘ منظور الہی ‘ شعیب خان ‘ حسین بخش کھوسہ ‘ عاقل بلوچ ‘ اسلم شیخ ‘ جہانزیب بلوچ ‘ حیات علی ‘ فخرالدین بلوچ کو اکیڈمی کی کپیسیٹی بلڈنگ اور جدید طرز کوچنک سے ہم آہنگ کرنے کیلیے خدمات حاصل کی ہیں جو بہت جلد اکیڈمی میں میسر ہونگے واضح رہے کہ فاروق سلیمان اور سہیل ولی کو گوادر کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ نے کچھ عرصہ پہلے بالترتیب کپتان اور وائس کپتان کے عہدے سے بھی نوازا تھا جس سے ان نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلوں اور محنت لگن کو مزید تقویت ملی اکیڈمی کے دوسرے ماہ ناز نوجوان کھلاڑیوں یحییٰ رزاق ‘ شے مرید منیر ‘ یحییٰ نزیر ‘ محمد بلال نے پہلے گوادر انڈر 19 مین سلیکٹ ہوکر خضدار دورے میں گوادر کی نمائندگی کی تھی گوادر کرکٹ اکیڈمی کرکٹ ٹریننگ کے علاوہ بہتر معاشرتی اقدار اور اسٹنڈرڈ اسپورٹس کے سلسلے میں بچوں کو استاد اصغر حسین جیسے قابل کرکٹر ٹیچر کی زیر نگرانی میں تربیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں میں نئے تکنیک اور فن سے آشنا ہونا اکیڈمی کیلئے باعث فخر ہے اور اکیڈمی کی بہترین کاوشوں سے تمام معاشرتی پہلوؤں سمیت اسپورٹس کے بنیادی مقاصد اجاگر کرنے کیلیے اہداف پورا ہوتا جارہا ہے جس سے اکیڈمی کے بچوں میں بہت مثبت تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے عبدالحمید رشید نے کہا اسپورٹس اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ھے اس لیے ہم نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے ٹیم کو پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ کا دورہ کروایا اور کیڈٹ کالج اورماڑہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اکیڈمی کھلاڑیوں کو کالج کا دورہ کروایا جس سے بچوں میں تعلیم اور ادارتی سوچ پروان چڑھا انہوں نے کہا کہ گوادر کرکٹ اکیڈمی ٹیم انشااللہ بہت جلد ایک اور کامیاب دورہ کرے گا تاکہ بچے مختلف کنڈیشن میں کھیلنے کے ہادی بن جائیں اور انکو ایک مکمل ایکسپوڑر مل سکے جو کہ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کو پراعتماد بنانے کیلئے بہت ضروری ہے۔گوادر کرکٹ اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے کپتان فاروق سلیمان اور نائب کپتان سہیل ولی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور کہا ہمیں قوی امید ہے کہ دونوں باصلاحیت کھلاڑی نا صرف گوادر کرکٹ اکیڈمی بلکہ پورے ضلع گوادر کا نام روشن کرینگے۔