مزید خبریں

چین: خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شمال مغربی علاقے ننگ شیا ہوئی میں ٹریفک حادثے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک حادثہ چنگ ٹونگشیا شہر میں قومی شاہراہ کے ایک حصے پر پیش آیا جہاں ٹرک اور کار کے تصادم سے 9افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو مقامی اسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔