مزید خبریں

’’دہلی کوڑے دان بن گیا‘‘ ڈنمارک کے سفیر کی طنزیہ وڈیووائرل

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے دہلی کو کوڑے دان قرار دے دیا۔ ڈینش سفیر نے دہلی کی ابتر صورتحال کا احاطہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کر کے کیا اور اس کو ڈینش سفارتخانے، وزیراعلیٰ اور نئی دہلی کے گورنر کو ٹیگ کیا۔ اس میں فریڈی سوان نے کیپشن لکھا کہ خوبصورت اور گرین نئی دہلی جیسے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا۔