مزید خبریں

سعودی عرب نے 3ممالک کو ای ویزے کی سہولت دے دی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے مزید ممالک کے شہریوں کے لیے الیکڑانک ویزے کی سہولت دے دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بارباڈوس، بہاماس اور گریناڈا کے شہریوں کے لیے ای ویزے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد 66 ممالک کے شہری ای ویزا کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ ان ممالک کے شہری ویزے کے لیے آن لائن درخواست بھی دے سکتے ہیں۔