مزید خبریں

بھارت: اتراکھنڈ میں شدید بارش سے تباہی‘ جنگل کی آگ بجھ گئی

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارش نے تباہی مچا دی ،تاہم اس دوران کئی روز سے جنگل میں لگی خوف ناک آگ بھی بجھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے 13 مئی تک اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر الموڑا، اترکاشی اور باگیشور اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے جنگل میں لگی آگ بڑی حد تک بجھ گئی ۔ نومبر کے بعد سے آتش زدگی کے 900 سے زیادہ واقعات رونما ہو چکے ہیں۔