مزید خبریں

سندھ بار کونسل کا آج سندھ بھر کی عدالتوں میں کام بند رکھنے کا فیصلہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے لاہور میں وکلاء مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف آج ملک بھر میں وکلاء کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ بار کونسل نے بھی واقعے پر آج سندھ بھر کی عدالتوں میں کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہڑتال کا اعلان بار کونسلز نے منگل کے روز لاہور میں پُرامن وکلاء احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے بلا اشتعال پولیس تشدد اور اس کے نتیجے میں کئی وکلاء کے زخمی ہونے اور گرفتاریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔