مزید خبریں

ادارہ ترقیات ایچ ڈی اے ورک کونسل کا اجلاس

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات ایچ ڈی اے ورک کونسل کا اجلاس،ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے پرویز احمد بلوچ نے صدارت کی، CBA یو نین کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر غورو خوض، ملازمین کی فلاح میں کیے جانے والے تمام مطالبات پر جلد از جلد کام کرنے کی یقین دہانی، بعض نکات پر فوری احکامات صادر کیے۔میڈیا سیل ایچ ڈی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایچ ڈی ایورک کو نسل کا اجلاس بدھ کو ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی ایپرویز احمد بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف فنانشل آفیسر سید محسن نذر جعفری، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول ظفر جتوئی، سیکرٹری ایچ ڈی اے عبدالمنان شیخ اور ایڈیشنل سیکرٹری ندیم خان موجود تھے، جبکہ ایچ ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کی جانب سے چیئر مین خالد انصاری، صدر ساجد تقی، جنرل سیکرٹری انصاف علی لاشاری، عبدالجبار ہاشمی،سید مبشر علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈے پر نکتہ وارغوروخوض کیا گیا۔