مزید خبریں

میٹرک کے امتحانات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے،عقیل احمد خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت نویں دسویں جمات کے امتحانات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلباو طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شدید گرمی کے باعث امتحانی سینٹروں پر بجلی کی بندش کے باعث متبادل کے طور پر جنریٹر اور یو پی ایس کا انتظام نہ ہونے کے باعث طلبا وطالبات کو اذیت کا سامنا ہوتا ہے جو پسینے میں شرابور ہو جاتے ہیں اور ان کی حالت غیر ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی امتحانات کے دوران حیسکو نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے دعوے تو کیے لیکن دوران امتحان بد ترین لوڈشیڈنگ کی گئی، طلبہ نے سخت گرمی اور حبس میں پرچہ دیاجبکہ ان کو دوران امتحان سخت مشکلات کا سامنا ہوا۔انہوں نے حیسکو سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دوران امتحانات لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ طلبہ
آرام سے امتحانات دے سکیں۔