مزید خبریں

قیامت خیز گرمی میں حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سورج آگ برسانے لگا، بے رحم حیسکو انتظامیہ نے طویل اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ‘ کئی علاقوں میں لنکس نکال ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر پیسے وصولی شروع کردی۔ حیدرآباد میں جہاں شدید گرم ہوا¶ں کا ڈیرہ ہے اور درجہ حرارت46سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے وہی حیسکو نے عوام کو ذہنی مریض بنایا ہوا ہے اعلانیہ آٹھ گھنٹے کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے، لطیف آباد نمبر5حمزہ لان کے قریب ٹرانسفارمرز کے لنکس نکال کر عوام کو24گھنٹے سے اذیت دی گئی جس کے بعد مرمت کے نام پر لین دین کا سلسلہ شروع کیا گیا اور ٹرانسفارمر اتار لیا گیا تاحال بجلی بحال نہیں ہوئی تھی جبکہ یوسی117میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے ،پندرہ روز سے بجلی کے تعطل کے خلاف علاقہ مکین پریشان ہیں جنہوںنے ٹائروں کو نذر آتش کرتے ہوئے احتجاج کیا ،دوسری جانب بل ادا کرنے والے جن کی تنخواہوں سے زائد کے بل بھیجے جارہے ہیں وہ بھی اسی چکی میں پس رہے ہیں ۔