مزید خبریں

ایٹم بم کی طرح عمران خان بھی ملک کیلیے ضروری ہے‘ علی محمد خان

راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئین اور ایٹم بم کی طرح عمران خان بھی پاکستان کے لیے ضروری ہے۔ ووٹرز نے جلائو گھیرائو کو سپورٹ نہیں کیا،عمران خان سمیت تمام اسیران کو رہائی دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیالہ
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علی محمد نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت کو ٹولہ کہنا سراسر غلط ہے،غلطیاں دونوں طرف سے ہوسکتی ہیں، ہمیں تو1 سال میں بھی نہیں پتا چلا کہ 9 مئی کس نے کرایا، ایک پرامن سیاسی جماعت کو دہشت گردی کا ٹیگ لگایا گیا۔عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی،عمران خان نے ایک نسل کو پاکستان کی محبت میں پروان چڑھایا۔ ایک منتخب حکومت کو بین الاقوامی قوت کی ایما پر ختم کردیا گیا۔ ہماری توقع تھی 8 فروری کو آزادانہ اور شفاف الیکشن ہوگا۔چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور 8 فروری کی تحقیقات کرائیں۔ یہ فوج ہماری ہے، ہم فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اگر یہ رویہ ہوگا تو کیا پھر بات ہوگی۔علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان کو سائیڈ لائن کریں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔