مزید خبریں

حسن علی نے لیجنڈ معمر ترین کرکٹر وزیر محمد کی عیادت کی

لندن (سید عاصم علی قادری ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے گزشتہ روز لیجنڈ، سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور پاکستان کے معمر ترین کرکٹر وزیر محمد کی عیادت کی۔اس کا اہتمام واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کیا تھا ۔ اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ میرا اس یادگار میٹنگ کا حصہ بننا خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اور وزیر محمد کے چھوٹے بھائی مشتاق محمد کا اس سلسلے غیر معمولی معاونت کرنے کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ مشتاق محمد عالمی شہرت یافتہ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے بھائی ہیں اور برمنگھم میں مقیم ہیں۔