مزید خبریں

پی ٹی سی ایل کی ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ ٹیلی کام خدمات کے انضمام و استحکام پر مبنی یہ اسٹریٹجک ٹرانزیکشن ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس سے صارفین کو زیادہ اور بہتر خدمات حاصل ہونگی۔ اس ٹرانزیکشن کے حجم اور مارکیٹ کے مسابقتی عمل پر اس کے اثرات کے پیشِ نظر سی سی پی نے اپنے جائزے کے دوسرے مرحلے میں مزید تفصیلی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹیلی کام انڈسٹری کے اندر انضمام اور اداروں کے حصول کے عمل کا جائزہ لینے کے سی سی پی کے طریقہ کار کے عین مطابق ہے۔