مزید خبریں

گریڈ چار کے 17 ملازمین کی مستقلی کا کیس‘چیئرمین کے پی ٹی کونوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںکراچی پورٹ ٹرسٹ کے گریڈ چار کے 17 ملازمین کی مستقلی کا کیس عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی کو نوٹس جاری کردیے۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے چیئرمین کے پی ٹی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست گزار کا کہناہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے ،کے پی ٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا سپریم کورٹ نے کے پی ٹی کی درخواست مسترد کردی تھی ،عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین کے پی ٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔