مزید خبریں

لیاقت آباد میں تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق کے بدھ کی صبح لیاقت آباد بی ایریا میں جگر نہاری والے کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے آر آر ایف کورنگی میں تعینات اے ایس آئی اقبال سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹر سائیکل چھین لی۔مسلح ملزمان نے پولیس اہل کار سے اس کا پستول بھی چھینے کی کوشش کی تو پولیس اہل کار نے مزاحمت کی۔ اس دوران پولیس اہلکار کی ایک ملزم سے ہاتھا پائی ہوئی اور اہل کار نے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ تین مسلح ملزمان پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس اہل کار نے اپنے اسلحے سے ملزم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ایس ایچ او لیاقت آباد ہمایوں خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی۔