مزید خبریں

مانچسٹر ائر پورٹ کے نظام میں خرابی‘مسافروں کی لمبی قطاریں

مانچسٹر(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں بارڈرفورس کے سسٹم میں خرابی کے باعث مانچسٹر ائرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ائر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارڈر فورس کو قومی سطح پر اس تکنیکی خرابی کا سامنا ہے اور ائرپورٹ پر خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے مانچسٹر ائرپورٹ کو طیارے میں بم کی اطلاع پر عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث مسافروں میں خوف پھیل گیا تھا۔ مانچسٹر پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ مکمل تلاشی کے بعد بھی طیارے سے کوئی بم نہیں ملا۔ طیارے میں بم کی اطلاع پولیس کو ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔