مزید خبریں

یوکرین میں فرانسیسی فوجیوں کو نشانہ بنانے سے نہیں چوکیں گے، روس

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر فرانس نے یوکرین میں فوجی بھیجے تو وہ ہمارے نشانے پر ہوں گے۔فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کے خلاف جنگ میں مصروف یوکرین میں ہم اپنے فوجی بھیج سکتے ہیں ۔ روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ماسکو میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے کہا کہ ماکروں کے اس بیان کا مقصد ہماری حکمت عملی کو غیر یقینی سے دوچار کرنا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اگر فرانسیسی فوجیوں کو یوکرینی محاذوں پر پایا گیا تو وہ ہماری فوج کے نشانے پر ہوں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی عین موقع پر پکڑی گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی یہ سازش روس یا کسی اور دشمن ملک میں نہیں بلکہ یوکرین میں ہی صدر سمیت اعلیٰ حکام کی سیکورٹی کو یقینی بنانے والے اسٹیٹ گارڈز کے 2کرنل کررہے تھے۔ سیکرٹ سروسز کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیاکہ گرفتار ہونے والے دونوں افسران فروری 2022ء میں شروع ہونے والی روس جنگ سے پہلے بھرتی ہوئے تھے اور روس کے ایجنٹ تھے۔ انہیں ایسے شخص کی تلاش تھیجو صدر کی سیکورٹی پر مامور ہو اور یرغمال بناکر قتل کرسکے۔ادھر یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاوہ 6 دیگر شہریوں پر روس نے 55 میزائل اور 21 ڈرون سے حملے کیے جن میں سے 39 میزائلوں اور 20 ڈرون کو یوکرینی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ۔