مزید خبریں

سپرہائی وے پربڑھتی ڈکیتیوں کیخلا ف ڈرائیوروں کااحتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے اطراف بڑھتی ہوئی ڈکیتوں کے خلاف پھل اور سبزیاں لانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا شدید احتجاج ، ملیر لنک روڈ صفورا چورنگی کے قریب روڈ بلاک کردی احتجاج کے باعث صفورا چورنگی اور اطراف کی سڑکیںٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئیں مظاہرین کے مطابق سبزی منڈی اور اس کے اطراف کا علاقہ ڈاکوئوں اور رہزنوں کے جنت بن چکا ، فروخت کے لیے پھل اور سبزیاں لے جانے سبزی فروش ان کا خصوصی نشانہ ہوتے ہیں پولیس اور انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود ا س پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ڈرائیورز کے مطابق فروٹ منڈی کی گاڑیوں کو آج صبح لوٹا گیا بھی تھا ٹریفک پولیس نے بتایا کہ سپر ہائی وے سے آنے والے ٹریفک کو سعدی ٹاؤن کی طرف جب کہ ، ملیر ہالٹ سے آنے والے ٹریفک کو صفورا چورنگی کی طرف متبادل راستہ دیاگیااس دوران سپرہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی مظاہرین نے پولیس کی جانب سے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔