مزید خبریں

امیر کویت کا دورہ انقرہ‘سرکار ی اعزاز سے نوازا گیا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے امیر کویت شیخ مشعل احمد الصباح کو قومی نشان کا اعزاز دیا۔ سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود امیر کویت کے لیے ایوان صدر میں ایک خصو صی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد امیر کویت کو یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان وفود کی موجودگی میں ملاقات ہوئی جس کے دوران دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں صحت، ثقافتی اورتعلیمی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر غور کیا گیا۔