مزید خبریں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمایش

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سائنس دانوں نے کورونا وائرس کی وسیع اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرنے والی نئی ویکسین ٹیکنالوجی تیار کرلی۔یہ ویکسین یونیورسٹی آف کیمبرج اور آکسفورڈ اور کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے درمیان ہونے والی مشترکہ تحقیق میں بنائی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے گریجویٹ محقق اور رپورٹ کے سربراہ مصنف روری ہلز کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ سائنس دانوں کے عالمی وبا کے پھیلنے سے قبل ویکسین بننے کے مقصد کی جانب ایک قدم ہے۔ آزمائشی انجیکشن مختلف کورونا وائرسز کے پروٹینز کو نینو پارٹیکلز کے ساتھ جڑ کر کام کرتا ہے جو بعد میں خطرے سے نمٹنے کے لیے مدافعتی نظام کو بہتر کر سکتا ہے۔