مزید خبریں

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے جون سوینی نئے فرسٹ منسٹر منتخب

ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں پاکستان نژاد حمزہ یوسف کے مستعفی ہونے کے بعد اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما جون سوینی نئے فرسٹ منسٹر منتخب ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہولیروڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخاب میں جون سوینی اپنے 3 حریف نامزد امیدواروں اسکاٹش لبرل ڈیموکریٹس کے ایلکس کول ہیملٹن، اسکاٹش کنزرویٹو کے ڈگلس راس اور اسکاٹش لیبر انس سرور پر فتح یاب ہوئے۔ جون سوینی کا اپنی کامیابی پر کہنا ہے کہ وہ منصفانہ طریقے سے قیادت کریں گے اور نئے قوانین بنانے کے لیے ہر طرح کی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔