مزید خبریں

نیکی کو منظم ہوکر بدی کی قوت کے مقابلے پر کام کرنا ہوگا ‘ نذہت ذاکر

کراچی (پ ر ) ادارہ نور الحق , اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ضلع نذہت ذاکرنے کہا ”ارکان بہنیں اللہ کی چنی ہوئی روشن چراغ کی مانند ہیں کہ جب تک روشن ہیں نور ہدایت پھیلاتی رہیں گی ” اراکین جماعت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا ”ارکان بہنیں تحریک کو آگے لے کر چلنے والی اور ناظمہ حلقہ کے ذریعے اہداف کے حصول میں مددگار ہوتی ہیں ‘ ناظمہ ضلع نے مزید کہا ”اجتماع کارکنان اور شعبہ مالیات کو مضبوط بنائیں , ارکان بلاک کورڈ کی ذمہ داری لیتے ہوئے ناظمہ حلقہ کے تعاون سے ہر وارڈ میں حلقہ قائم کریں نوجوانوں کو تحریک سے جوڑیں ذرائع ابلاغ آج کی ضرورت ہے اسکا مثبت استعمال کریں” اجتماع سے تذکیری گفتگو کرتے ہوئے معروف معلمہ , کالم نگار افشاں نوید نے کہا ”تزکیہ نفس کا مقصد صحیح شعور کے ساتھ نیکی کو غالب اور بدی کو مغلوب کرنا ہے”انہوں نے مزید کہا” ہمیں اللہ کا عطا کردہ فہم قران و اسوہ حسنہ سے حاصل کرنا ہوگا”۔