مزید خبریں

ملزم کی ہلاکت میں ملوث سابق ایس پی 20دن منظر عام پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے درخشان تھانے میں 15 اپریل کو پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس پی نیرالحق 20 روز بعد منظرعام پر آگیا۔ملزم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے 14روز کی حفاظتی ضمانت حاصل کرکے سندھ پولیس کو آگاہ کیا۔دستاویزات کے مطابق ملزم نے 3 مئی کو حفاظتی ضمانت حاصل کی۔