مزید خبریں

فشریز میں کیبل فالٹ کی وجہ سے 6دن سے بجلی غائب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)فشریز میں گزشتہ 6 روز سے بجلی بند‘کے الیکٹرک کا عملہ کیبل فالٹ تلاش کرنے میں ناکام ترجمان فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق :فشریز کے مسلسل اندھیرے میں ڈوبنے کی وجہ سے ماہی گیروں کو سخت پریشانی کا سامنا۔بجلی بحال نہ ہوئی تو امن و امان کی ذمہ داری کے الیکٹرک کمپنی پر ہوگی سخت گرمی فشریز میں کیبل فالٹ معمول بن گیا۔ مکینوں کاکہناتھاکے الیکٹرک نے توجہ نہ دی تو ماہی گیر اگلا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔