مزید خبریں

لانڈھی کورنگی میں کروڑوں گیلن پانی ضائع ہورہاہے ‘عبدالحفیظ

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکریٹری اور یونین کونسل سوکواٹر کے چیئرمین عبدالحفیظ نے کورنگی لاندھی میں پانی کے بدترین بحران پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی سے ملاقات کے باوجود کورنگی لاندھی میں پانی کا بحران ختم ہونے کے بجائے مزیدبڑھ گیا ہے ۔ماڈل پارک کورنگی پانچ ،سنگرچورنگی ،ساڑھے پانچ ،چار پول پر پانی کی لیکیج بند نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کروڑوں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے ۔عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں لیکن واٹر بورڈ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔لوگ مہنگائی کے اس دور میں مہنگے داموں پانی کا ٹینکر خریدنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وہ امن وامان کو برقرار رکھے اور قانون ہاتھ میں نہ لیں ہم بہت جلد واٹر بورد کے دفاتر کے باہر احتجاج کرینگے ۔