مزید خبریں

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں 9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطاتارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی، عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9مئی کو ملکی دفاع کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9مئی کے واقعات منظم سازش کے تحت کیے گئے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔وزیر اطلاعات کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل 9 مئی کے دلخراش واقعے کو ایک سال مکمل ہوجائیگا، اس ملک کی سالمیت سے ہمارا سب کچھ جڑا ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک سے تعلقات بحال کیے، انشااللہ اب ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔