مزید خبریں

نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا مطالبہ مسترد کرے‘ فرید پراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے 51ارب 88کروڑ اضافی وصول کرنے کی درخواست کو غیر قانونی، غیر آئینی، غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ اس رقم میں 31ارب 34کروڑ روپے بجلی نہ بنانے کے یعنی کیپسٹی چارجز ہیں، گویا کہ عوام کو بجلی کی قیمت کے علاوہ جگا ٹیکس دینے پر بھی مجبور کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے نیپرا سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے غیر قانونی مطالبات کو مسترد کرے اور پہلے ہی انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔