مزید خبریں

جامشورو: سندھ یونیورسٹی کے طلبہ گروہ میں پھر تصادم

جامشورو (نمائندہ جسارت) جامعہ سندھ جو سندھ کے شعور کا اعلیٰ مرکز گردانا جاتا ہے، لیکن جامعہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور نظم و ضبط کے فقدان کے باعث آئے دن اس طرح کے ہنگامے ہونا، ایک طرف ماحول تباہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف عظیم ادارے کا نام دنیا میں بدنام ہو رہا ہے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے طلباء کے گروہ میں پھر تصادم ہو گیا، جس میں طلبا نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پسٹل لہراتے ہوئے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی وجہ سے کیمپس میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران طلبہ گروہ کیمپس کے اندر اسلحہ کی نمائش کرتے رہے، اس دوران انتظامیہ دور دور تک نظر نہ آئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس سے مڈ بھیڑ کے بعدبپھرے طلبہ نے یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں 4 سیکورٹی گارڈز سمیت 8 طلباء زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران جامعہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے 2 شاگردوں سجاد ابڑو، عادل ڈاہری کو پسٹل سمیت گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔