مزید خبریں

حیدرآباد، سلطان شاہ کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کی شکایت دور

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین شاہ لطیف آباد ٹائون اسامہ حفیظ خان نے یو سی 121،میر فضل ٹائون سے ملحقہ سلطان شاہ کالونی کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا، گزشتہ 30سال سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی شکایت پر فراہمی آب کے اس مسئلے کو کونسل ممبر،وائس چیئرمین یوسی 121طارق خان اور چیئرمین سلمان شیروانی کی نگرانی میں حل کروادیا، انتہائی اہم مسئلے کے حل پر سلطان شاہ کالونی کے مکینوں نے چیئرمین شاہ لطیف آباد ٹائون اُسامہ حفیظ خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پہولوں اور اجرک کے تحائف پیش کیے۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ 30سال سے پانی کی فراہمی بند تھی اور سلطان شاہ کالونی کے مکین پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور تھے لیکن ٹائون چیئرمین اسامہ خان نے ان کے اس اہم مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروایا جس پرہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس موقع پرٹائون چیئرمین اسامہ حفیظ نے علاقہ معززین و علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خان کے وژن پر عمل پیرا ہیں، لطیف آباد کے عوام نے ان پر اعتماد کر کے انہیں منتخب کیا ہے عوامی خدمت میں پیش پیش رہیں گے،وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی ہر صورت عوام کو سہولیات دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ بعد ازاں انہوں نے میر فضل ٹائون میں موجود گرائونڈ کا دورہ کیا اور اور اس کی تزئین و آرائش کر کے اسے بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسامہ حفیظ خان کے ہمراہ اراکین ٹائون شاہ لطیف آباد کونسل شفیق احمد، سلمان عسکری، طارق قریشی، سحرش فاطمہ، انوش خان، چیئرمین ضیا ء خان، ایچ ایم سی ممبر ڈاکٹر صدف، مدیہ زیدی، پی ایس ٹو ٹائون چیئرمین کلیم خانزادہ، پی ایس ٹو ایم پی اے پی ایس 63 عارف غفور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمیر شیخ، محمد وہاب، علیم ناصری، علی بلوچ اور شاہ لطیف آباد ٹائون میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی موجود تھا۔