مزید خبریں

میرپورخاص،دیواربنانے کیخلاف کولٰہی گوٹھ کے رہائشیوں کااحتجاج

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) بلڈر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، پولیس نے واٹر پارک کے قریب کولہی گوٹھ کے راستے کو بند کر دیا ہے اور دیوار بنانے کا کام شروع کر دیا ہے، گوٹھ کے رہائشیوں کے احتجاج پر سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تین مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلڈر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کر کے رنگ روڈ پر واٹر پارک کے قریب کولہی گوٹھ کے راستے کو بند کر دیا ہے اور دیوار بنانے کا کام شروع کر دیا ہے جس پر گوٹھ کے رہائشیوں نے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بلڈر کی ایما پر تین مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ بنائی جانے والی رہائشی اسکیم جے آر بلڈر کے مالک جیرام مالہی اور یوسی چیئرمین بھگوانو کولہی نے پولیس کو بلا کر ہمارے گوٹھ کے راستے پر دیوار تعمیر کر کے ہمارے راستے کو بند کر کے ہمارے لوگوں کو گرفتار کر لیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے در محمد شاہ نامی شخص سے زمین خریدی تھی اور اس نے ہم سے راستہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہری رام کشوری لال کو ووٹ دے کر کامیاب کیا اور وہ خود اقلیتوں کا لیڈر کہلاتا ہے اور منتخب ہونے کے بعد ہم پر ظلم ڈھا رہا ہے اور آج ایم پی اے ہری رام کشوری لال نے ہمارے ووٹ دینے کے احسان کا بدلہ چکا دیا ہے اور آج وزیراعلیٰ سندھ کی میرپورخاص آمد پر احتجاج کریں گے۔