مزید خبریں

جیکب آباد،نجی جیل قائم کرنے کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی سرکٹ ہائوس میں نجی جیل قائم کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف ایس ایس پی نے کاروائی نہیں کی،ایس ایچ او نے جوا کے اڈے پر چھاپے میں 20افراد کو گرفتار کرکے 13سے لین دین کی اور برآمد رقم سے لاکھوں روپے غائب کیے،میری جیب سے 16سے زائد رقم نکالی گئی:مشتاق گولو ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سرکٹ ہائوس میں نجی جیل قائم کرنے والے ایس ایچ او سول لائن کے خلاف ایس ایس پی جیکب آباد سلیم شاہ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے ایس ایچ او نے اچانک ہوٹل پر چھاپے میں 20سے زائد افراد کو گرفتار کرکے 13سے لین دین کی اور برآمد رقم سے لاکھوں روپے غائب کئے،دوسری جانب سیل مین مشتاق گولو نے ایوان صحافت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک درجن سے زائد سول ڈریس میںنقاب پوش افراد نے ہلہ بول دیا جس پر ہوٹل بھگدڑ مچ گئی ہے حملہ ہوا ہے نقاب پوش افراد نے لوگوں کو پکڑ کر ان کی جیب میںہاتھ ڈال کر سارے پیسے ایک تھیلے میں ڈالے اور موبائل میں ڈال کر سرکٹ ہائوس لے گئے اور سرکٹ ہائوس کی پہلی منزل پر ایک کمرے میںبند کردیا میڈیا ٹیم کے پہنچنے کے بعد ہمیں تھانے لے جایا گیا، پتا چلا ہے کہ پولیس نے کاروائی میں صرف 7ہزار نقدی اور موبائل فون دکھائے ہیں جوکہ غلط ہے لاکھوں روپے نقدی پولیس نے برآمد کی اور متعدد موبائل فون ضبط کیے۔ آئی جی سندھ پولیس ،ڈی آئی جی لاڑکانہ معاملے کا نوٹس لیں اور تحقیقات کرواکر رشوت خور افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے،اور مجھے میرے پیسے واپس کئے جائیںغریب سیل میں ہوں۔