مزید خبریں

ٹنڈوآدم،بااثر افراد کا بلدیہ کے خاکروبوں پر مبینہ تشدد

ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں بااثر افراد کا بلدیہ کے خاکروبوں پر مبینہ تشدد۔ خاکروبوں کا تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ ٹنڈوآدم میں بااثر افراد کا بلدیہ خاکروبوں پر مبینہ تشدد کرنے کے خلاف خاکروبوں و عملے کا با اثرعامر مری کے خلاف تھانے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میونسپل ورکر پیپی بالے شاہی و دیگر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صبح صفائی کے دوران با اثر عامر مری کا گاڑی کا ٹائر گٹر میں پھنس گیا جس کے باعث طیش میں آکر بلدیہ کے ملازم محمد علی کو تشدد کا۔نشانہ بنایا اور گاڑی میں لے جانے کی کوشش کی ہم نے بچایا جس کی درخواست ہم نے سٹی تھانے پر درج کروائی ہے دوسری جانب عامر مری سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں اپنے بچوں کو امتحانات میں پیپر کے لئے لے جا رہا تھا خاکروب گٹر کا ڈھکن کھول رہے تھے میں نے انھیں بچوں کو لے جانے کے بعد گٹر کا ڈھکن کھولنے کا کہا پر میرے منع کرنے پر خاکروبوں نے بد تمیزی کی جو کہ نشہ کی حالت میں تھے میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں جس کی میں قانونی کارروائی کروں گا۔