مزید خبریں

کوئٹہ ،2 بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو سزائے موت کا حکم

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کی عدالت نے نے ضلع مستونگ کے علا قے کردگاپ میں بکریاںچرا نے والے دوبچوں کے قتل کے مقدمہ میں نامزد دوملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر دودوبار سزائے موت اور چار چارلا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی ہیں، جرمانہ کی رقم ملزمان مقتولین کی ورثا کو اداکر نے کے پا بند ہوں گے ۔ مستونگ لیویز تھا نہ میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان زبیر احمد ،شعیب احمد اور نثار احمد پرسال 2022ء کے دوران ضلع مستونگ کے علا قے کردگا پ میں بکریاں چرا نے والی 11سالہ بچی بی بی آمنہ اور 12سالہ بچے اسرار احمد سے بکریاں چھین کر انہیں قتل کر نے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں فریقین کے وکل کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جسے گزشتہ روز سنا تے ہو ئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فورکو ئٹہ محمد اقبا ل خلجی نے ملزمان زبیر احمد اور شعیب احمد کو11سالہ بچی بی بی آ منہ اور 12سالہ اسرار احمدکے قتل کا جرم ثابت ہو نے پر دو دومر تبہ سزائے مو ت اور چار چارلا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی جو ملزمان مقتولین کے ورثا کو اداکرنے کے پا بند ہوں گے عدم ادائیگی جرما نہ کی صورت میں دونوں ملزمان کو مزید چھے چھے ما ہ قیدبھگتنا ہو گی۔ ملزمان کو سزائیں سنا ئے جا نے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بلو چستان کے ضلع چا غی میںپاک افغان سرحد سے متصل علا قے موکنٹو ک میں لیویز اور ڈاکوئوں کے ما بین فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میںگرفتار کر لیا گیا ہے ۔ لیویز کے رسالدارمیجر طاہر خان زرکون کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوئوں نے موکنٹو ک پہاڑی علاقے میں کپڑوں کے سوداگر کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے جس کی اطلا ع ملتے ہی لیویز عملہ نے ڈاکوئوں کاتعاقب کیا فورس کے اہلکا روں کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں لیویز فورس نے مؤثر انداز سے کا رروائی کر تے ہو ئے فا ئرنگ کے تبا دلے کے بعد 2مبینہ ڈاکوئوں نذیر احمد اور پرویزکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ سامان،موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے مذکو رہ افراد کے خلا ف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بلو چستان کے ضلع کیچ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فا ئرنگ سے دکاندار جاں بحق ہو گیا ہے ۔پو لیس کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علا قے بلیدہ میںمسلح افراد کی جا نب سے ڈکیتی کی کو شش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندارباز محمد ولد ساکن بارکھان جاں بحق ہو گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔