مزید خبریں

میہڑ،سگ گزیدگی میں اضافہ ،70 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ تحصیل میں کتوں کا آزار بڑھ گیا ایک کے روز میں 30سے زائد لوگوں کو کاٹ لیا متعدد زخمیوں کو ویکسین نہیں ملی دو دن میں کتے کے کاٹنے کے سے 70 زائد زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ بعد دادو اور لاڑکانہ منتقل کیا زخمیوں میں احمد علی، ریحان، ہارون ، غلام حسین، قربان، امیہ، مسمات حسینہ، ایان علی، منظور علی سمیت دیگر شامل ہیں۔میہڑ تعلقہ اسپتال میہڑ میں آئے زخمیوں غلام حسین، صداقت علی ودیگر نے کہا میہڑ تعلقہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں کتوں کا آزار بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا سکتے تعلقہ اسپتال میہڑ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں مل رہی جس کے باعث زخمی پریشان ہیں۔انچارج اسد منگی مطابق کتے کے کاٹنے سے بڑھ گئی ہے تعلقہ اسپتال میں آئے زخمیوں کو ویکسین نہیں ملنے کے باعث حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو دادو اور لاڑکانہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ایم ایس تعلق اسپتال میہڑ ڈاکٹر ہدایت علی کہوسو سے رابطہ کرنے پر بتایا دو ماہ قبل محکمہ صحت کو ویکسین کیلیے لکھا تھا محکمہ صحت کی جانب سے تاحال ویکسین نہیں ملی ہم ایمرجنسی طور پر تعلقہ میہڑ کے بی ایچ یو سینٹروں سے ویکسین منگواتے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے میہڑ کے تعلقہ اسپتال کو کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین دینے سے انکار کردیا قومی ادرا صحت اسلام آباد تعلقہ اسپتال کے ایم ایس کو جوابی خط لکھ کر خام مال کی کمی سے آگاہ کیا ہے۔ تعلقہ اسپتال میہڑ کی جانب سے قومی ادارہ صحت کو 1000 وائل ویکسین کے لیے ایڈوانس رقم بھیجی تھی رقم بھیجنے کے باوجود قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے تعلقہ اسپتال کو ویکسن نہیں دیے۔ خط میں بتایا ہے کہ کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال کی کمی کے باعث ویکسین تیار نہیں ہوسکی رواں ماہ کوشش ہے ویکسین تیار کریں، قومی ادرر صحت کی جانب سے کتے کے کاٹنے کے بعد بچائوکے طورپر لگنے والی ویکسین کی کمی ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ تعلقہ اسپتال میہڑ نے کتے کے کاٹنے کے بعد لگانے والی ویکسین کیلیے ایڈوانس چیک قومی ادارے صحت اسلام آباد کو بھیج کر ایک ہزار ویکسین وائل کی مانگ کی تھی۔