مزید خبریں

ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے 6رکنی پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم تشکیل

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 رکنی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے گریڈ 20کے محمد خالد جمیل پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے زین العابدین ساہی اور ارشد نواز چھینہ ٹیم میں شامل ہیں۔گریڈ 19 کی بشریٰ جعفر، گریڈ 19کے محمد اقبال خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اسی طرح ٹیم میں نجی ادارے کارنداز کے عثمان کوکب ٹیم کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔ٹیم ڈیجیٹلائزیشن کے لیے طریقے اور عملدرآمد کے کام کی نگرانی کرے گی۔