مزید خبریں

۔11 پارلیمانی جماعتوں اور ان کے ارکان کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی اکثریتی پارلیمانی جماعتیں تاحال پارلیمانی لیڈرز کے ناموں سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ نہ کر سکیں صرف حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو پارٹی کا پارلیمانی رہنما نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سمیت دیگر پارلیمانی جماعتیں اپنے
پارلیمانی رہنمائوں کی باضابطہ طور پر تاحال نامزدگیاں نہیں کر سکی ہیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گیارہ پارلیمانی جماعتوں اور ان کے ارکان کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں ۔