مزید خبریں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے قانونی ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی کاپی باضابطہ طور پر تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہ ہوسکی ، اسمبلی سیکرٹریٹ کے قانونی ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے غیر رسمی طور پر بعض سرکردہ ارکان اسمبلی نے متعلقہ اسمبلی حکام سے عدالتی فیصلہ کی کاپی شئیر کی ہے ۔ عدالتی فیصلہ سے متعلق الیکشن کمیشن سے کسی متوقع مراسلہ کا انتظار کیا جارہا ہے ابتدائی طور پر فیصلہ کے ممکنہ اثرات سے متعلق تجاویز مرتب کرلی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اسمبلی کے آئینی ماہریں نے اپنی مشاورت سے اسپیکر سردار ایازصادق کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عدالتی فیصلہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی قانونی چارہ جوئی (Litigation Branch)کی برانچ کو تاحال موصول نہیں ہوا۔