مزید خبریں

فرنٹیئر کور‘ کے پی پولیس کیلیے1 ملین ڈالر کے منصوبے کا افتتاح

پشاور (اے پی پی) امریکی سفارت خانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو جے شوفر اور قونصل جنرل شانٹے مور نے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا-نارتھ (ایف سی کے پی-این) آڈیٹوریم اور خیبر پختونخوا پولیس کی خواتین اہلکاروں کی بیرکوں کا افتتاح کیا۔ 2 سال کے عرصے میں 10 لاکھ ڈالر مالیت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کو امریکی سفارت خانہ کے دفتر برائے بین الاقوامی انسداد منشیات اور قانون نافذ کرنے والے امور(آئی این ایل)کی جانب سے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔خواتین پولیس کی بیرکوں کا مطلب ہے کہ ایف سی کے پی-این اور خیبر پختونخوا پولیس اب ہر سال اضافی5 سو خواتین افسران کو بھرتی کر سکتی ہیں اور انہیں اور تربیت دے سکتی ہیں۔ پولیس ٹریننگ اکیڈمیوں میں خواتین کی2 بیرکوں میں128 خواتین افسران کی رہائش کے لیے گنجائش ہے۔ ان میں سے1 بیرک ایف سی کے پی-این کے افسران اور1 کے پی پولیس افسران کے لیے استعمال کی جائے گی جبکہ اس کو ایف سی کے پی-این کے اضافی آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔