مزید خبریں

صوبے میں گندم اگلے پورے سال کیلیے کافی ہے‘وزیر خوراک پنجاب

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کے وزیرِ خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے، موجودہ گندم اگلے پورے سال کے لیے کافی ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے جبکہ پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں ۔جاری بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ نگراں دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشت کار کے لیے بحران پیدا ہوا، معاملے پر وزیر ِاعظم شہباز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔