مزید خبریں

یکم ذی القعد جمعۃ المبارک 10مئی کو ہو گی ،خالد اعجاز مفتی

لاہور (اے پی پی) یکم ذی القعد 1445ھ بروز جمعہ 10مئی 2024ء کو ہو گی۔ سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند بدھ 8مئی 2024کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 22 منٹ پر پیدا ہو گا۔ 29 شوال المکرم یعنی بدھ 8 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں ساڑھے گیارہ گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔ دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 34منٹ سے بھی کم ہو گا چنانچہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں مطلع صاف ہونے کے باوجود بدھ 8 مئی کی شام ہلال کی رویت ننگی آنکھ تو درکنار، ٹیلی اسکوپ سے بھی ممکن نہیں ہے۔ اِس طرح پاکستان میں نئے اسلامی ماہ ذی القعد کا آغاز شوال المکرم کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد جمعۃ المبارک 10 مئی سے ہو گا۔