مزید خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو متوقع

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو متوقع ہے ، بجٹ سیشن کی تفصیلات طے کرنے کے لیے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس بھی ہو گا حکومت اپوزیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے مجوزہ کوٹہ پر اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں شعبہ قانون کے افسران کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا پارلیمانی بزنس اور ایوان میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی تعداد سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق حالیہ فیصلے کی تناظر میں ارکان کی تعداد کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ارکان کی تعداد میں رد و بدل متوقع ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ مئی کو طلب کیا جا رہا ہے اس ضمن میں تیاری شروع کر دی گئی ہے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس بھی ہو گا جس میں بجٹ سیشن کے شیڈول اور قائمہ کمیٹیوں کے معاملات پر تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا پارلیمانی کلینڈر سے متعلق بھی مشاورت ہو گی ۔