مزید خبریں

قومی فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ:ملتان،کوئٹہ کی دوسری کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ملتان اور کوئٹہ کی فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیموں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روزبھی اپنے میچز جیت لئے،دونوں ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی جس کے بعد کراچی ریجن کی فاتح اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے راشد لطیف اکیڈمی کرکٹ گراؤنڈپر جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روزبھی حیدرآباد اور کراچی کی ٹیموں کو شکست ہو گئی۔ گزشتہ روز پہلے میچ میں کوئٹہ نے حیدرآباد کو 9وکٹوں سے شکست دی۔حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 112رنز اسکور کئے۔وسیم احمد نے 32گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 32اورحمزہ حمید نے 5 چوکوں کی مدد سے 27رنز اسکور کئے۔کوئٹہ کی جانب سے مٹھل خان،علی گجزئی اور ایاز حمد نے 2,2 جبکہ نظام الدین اور محمد ابراہیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کوئٹہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر113رنز بناکر نو وکٹوں سے فتح سمیٹی،حفیظ اللہ 37گیندوں پر4 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 53رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ نصرت اللہ نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37رنز بنائے،اس میچ کے مہمان خصوصی پی پی ڈی سی اے کے قائمقام چیئر مین عمران بلوانی تھے جنہوں نے حفیظ اللہ کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا،اس موقع پرسیکریٹری پی پی ڈی سی اے ریجنل ہیڈبلوچستان اسلم بریچ، وصال انصاری،عاصم رضوی اور دیگر بھی موجود تھے۔دوسرے میچ میں ملتان نے کراچی کو 5 وکٹوں سے زیر کیا،کراچی نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 112رنز اسکور کئے۔