مزید خبریں

شہر میں پانی‘ بجلی اورگیس کا بحران مصنوعی ہے‘ منعم ظفر

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ہم اہل فسلطین کی پشت پرکھڑے ہیں‘ کراچی کے عوام نے بڑے پیمانے پر اہل غزہ کی دل کھول کرمدد کی ہے، فارم47کی پیدوار عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی‘ بجلی پانی اورگیس کا بحران مصنوعی ہے‘ انتظامی معاملات بہتر کرکے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے اور یہ کام صرف جماعت اسلامی کی ٹیم ہی کرسکتی ہے، اہل اورنگی نے جماعت اسلامی پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے، اورنگی پر جعلی نمائندے مسلط کرکے عوام کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ یوسی 5 اورنگی ٹاؤن کے ورکرز کنونشن اور عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عید ملن میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع امیر ضلع غربی مدثر انصاری نے دو سال مسلسل انتخابی سرگرمیوں پرکارکنان کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں کارکنان نے جس جانفشانی سے دن رات ایک کرکے انتخابی مہم میں حصہ لیا وہ للہیت کے بغیر ممکن نہ تھا، انہوں نے رمضان المبارک میں اہل غزہ کیلیے فنڈز جمع کرنے والے کارکنان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔