مزید خبریں

پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ‘ عبدالرزاق

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی سائیٹ عبدالرزاق خان نے شہر کراچی میں چوری ڈکیتی،رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 28 رمضان لمبارک کو جماعت اسلامی کے کارکاکن زاکر شہید اور شیر عالم شہید کو دن دہارے شہید کیا گیا 30دن گزر جانے کے باوجود بھی زاکر شہید اور شیر عالم شہید کے قاتلوان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ شہر کراچی میں ڈکیٹوں کا راج ہے۔ سائیٹ انڈسٹریل ایریا ، بنارس، شیر شاہ، میٹروول،مومن آباد، اورنگی، بلدیہ پاک کالونی میں جرائم پیشہ عناصر متحرک ہوگئے ہیں اور اسلحہ کے زور پر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اور مزاحمت پر لوگوں کو گولی مار کر زخمی بھی کیا جارہا ہے۔ کراچی کی عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں اور کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔پورے شہر کو جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کردیا گیا ہے۔