مزید خبریں

سعودی عرب اورامریکا کے درمیان جنگی مشقیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا کی مسلح افواج پر مشتمل مشقیں فیرس فیوری24 کے عنوان سے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں آپریشن کے علاقے میں شروع کردی گئیں۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بحریہ کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔مشقوں کا آغاز مغربی علاقے کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور سعودی مسلح افواج کے کئی اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ہوا جب کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک اور امریکی فوج کے کئی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مشقوں میں نقل و حمل اور گولابارود کی شوٹنگ سے متعلق بہت سی مشقیں شامل ہیں۔